ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرین خان کیس: این سی بی کے ڈی ڈی جی نے کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات،جانچ میں مددمانگی

آرین خان کیس: این سی بی کے ڈی ڈی جی نے کی ممبئی پولیس کمشنر سے ملاقات،جانچ میں مددمانگی

Tue, 09 Nov 2021 21:30:43    S.O. News Service

ممبئی، 9 نومبر (آئی این ایس انڈیا) ممبئی کے کروز ڈرگز کیس کی تحقیقات کرنے والی این سی بی دہلی کی ٹیم کی سربراہی کر رہے ڈی ڈی جی دنیشور سنگھ نے منگل کو ممبئی پولیس کمشنر ہیمنت ناگرالے سے ملاقات کی۔ انہوں نے ناگرالے سے آریان خان اور سمیر وانکھیڑے سے متعلق معاملات کی تحقیقات میں مدد مانگی۔این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دنیشور سنگھ نے بھی ناگرالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم پیر کو کچھ مقامات پر گئے تھے۔ پربھاکر سیل سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، ہم آج بھی اس سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید دو گواہوں پر جرح بھی کی جائے گی۔دوسری طرف پونے کی ایک عدالت نے اسے فرسکھانہ پولیس اسٹیشن میں درج دھوکہ دہی کے معاملے میں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ گوساوی ممبئی کروز ڈرگز کیس میں ایک آزاد گواہ ہے۔


Share: